QR CodeQR Code

وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟

5 Mar 2021 23:19

قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 157 ممبران ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ قاف اور بی اے پی کی 5،5 نشستیں ہیں، جی ڈی اے کی 3، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست ہے جبکہ 2 آزاد امیدوار حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے سے حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں 181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کو قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکومتی اتحاد کو 181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، قومی اسمبلی کے 341 اراکین میں سے حکومتی اتحاد کے پاس 181 جبکہ اپوزیشن نشستوں پر موجود جماعتوں کے پاس 160 ارکان ہیں تاہم وزیراعظم عمران خان کو ہر صورت میں سادہ اکثریت یعنی 172 ارکان کے ووٹ درکار ہیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 157 ممبران ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ قاف اور بی اے پی کی 5،5 نشستیں ہیں، جی ڈی اے کی 3، آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی ایک ایک نشست ہے جبکہ 2 آزاد امیدوار حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے سے حکمران اتحاد کو قومی اسمبلی میں 181 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں مسلم لیگ (ن) کی 83 اور پیپلزپارٹی کے 55 ممبران ہیں، متحدہ مجلس عمل پاکستان کے 15، بی این پی کے 4، اے این پی کے ایک جب کہ 2 آزاد امیدواروں کا ساتھ بھی اپوزیشن کو حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 919873

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919873/وزیراعظم-کو-اعتماد-کا-ووٹ-لینے-کے-لیے-کتنے-درکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org