0
Friday 5 Mar 2021 23:46

ایران کا فلسطینیوں سے کوئی مطالبہ نہیں جبکہ واشنگٹن اسرائیل کیساتھ اتحاد بنانا چاہتا ہے، اسامہ حمدان

ایران کا فلسطینیوں سے کوئی مطالبہ نہیں جبکہ واشنگٹن اسرائیل کیساتھ اتحاد بنانا چاہتا ہے، اسامہ حمدان
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما اسامہ حمدان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حماس کے بہترین تعلقات استوار ہیں۔ عرب نیوز چینل المیادین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ ایران کے ساتھ حماس کے تعلقات 30 سال سے زائد عرصے پر محیط، گہرے اور مستحکم ہیں جبکہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت میں ہم "شراکتدار" ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی عوام کی حمایت کے حوالے سے ایران کا فلسطینیوں سے کوئی مطالبہ نہیں جبکہ ایران فلسطینی امنگوں کے حوالے سے انتہائی حساس ہے اور چاہتا ہے کہ اپنی امنگوں کے بارے وہ خود فیصلہ کریں۔

حماس کے مرکزی رہنما نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خطہ ایک اہم تبدیلی کی جانب بڑھ رہا ہے، کہا کہ امریکہ کی جدید حکومت، اسرائیلی رہنماؤں کے ساتھ اتحاد بنا لے گی تاکہ خطے کی معمولی رکنیت اُسے بھی حاصل ہو جائے۔ اسامہ حمدان نے کہا کہ جوبائیڈن کی نئی امریکی حکومت کی جانب سے آج تک کوئی مثبت اقدام نہیں دیکھا گیا.. اور ہم اس کے تسلط طلب بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ (مسلم ممالک کی جانب سے) معمول کے تعلقات کی استواری سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے اور ہم اسے "دشمن کی نوکری" سمجھتے ہیں۔ حماس کے مرکزی رہنما نے اپنی گفتگو کے دوسری حصے میں فلسطین کی اندرونی صورتحال کے بہتر بنائے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ "قیام کے اصول اور اسرائیل سے مقابلے" کی بنیاد پر انجام پانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 919881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش