?>?> امریکا نے عالمی عدالت کیجانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم پر تفتیش کی مخالفت کر دی - اسلام ٹائمز
0
Friday 5 Mar 2021 23:59

امریکا نے عالمی عدالت کیجانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم پر تفتیش کی مخالفت کر دی

امریکا نے عالمی عدالت کیجانب سے اسرائیل کے جنگی جرائم پر تفتیش کی مخالفت کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے پہلی بار ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیل کے وزیراعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عالمی فوجداری عدالت کو اسرائیل کیخلاف جنگی جرائم کی تفتیش کا اختیار نہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ اسرائیل آئی سی سی (عالمی فوجداری عدالت) کا رکن نہیں، اس لیے عدالت اسرائیل کے خلاف تفتیش کا اختیار نہیں رکھتی، لیکن اس کے باوجود ججز نے پراسیکیوٹر کو تفتیش کی اجازت دیدی ہے۔

اس سے قبل امریکا کے وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ امریکا عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تفتیش کی مخالفت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کے اس مؤقف کو رد کرتے ہوئے فیصلہ دیا تھا کہ عدالت کو فلسطین پر اختیار حاصل ہے جس پر اسرائیل نے بعد میں ناجائز قبضہ کیا، جسے اب تک تسلیم بھی نہیں کیا گیا ہے۔ عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے دو روز قبل ہی اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جنگی جرائم کی تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں اور مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری جنگی جرائم کی تفتیش کے لیے ٹھوس جواز مہیا کرتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 919884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش