0
Saturday 6 Mar 2021 00:35

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد جاں بحق

افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے 14 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں صوبے بدخشاں میں برفانی تودہ گرنا سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع راغستان میں برفانی تودہ مکانات پر گر گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ بدخشاں کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طالبان کے قبضے میں ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم بھاری فوجی نفری کے ہمراہ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے برفانی تودے کے ملبے سے 14 لاشیں نکالیں جب کہ 11 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔بدخشاں کے جس گاؤں میں برفانی تودا گرا وہ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے درمیان موجود ہے اور اس علاقے میں برفانی طوفان کا سلسلہ بھی جاری تھا۔
خبر کا کوڈ : 919886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش