0
Saturday 6 Mar 2021 00:37

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم "سٹیٹس کو" کی غلام ہیں، سراج الحق

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم "سٹیٹس کو" کی غلام ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں جھوٹ، خرید و فروخت اور الزام تراشیوں کا دور دورہ ہے، تینوں پارٹیاں پانی میں مدھانی چلا رہی ہیں، جس سے عوام کو کبھی مکھن نصیب نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم "سٹیٹس کو" کی غلام ہیں۔ سینیٹ الیکشن میں بھیڑ بکریوں کی طرح انسانوں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ وزیراعظم اب الیکشن کمیشن کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، اگر ان کی جماعت جیت جائے تو انھیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔ 22 کروڑ عوام کو اسلامی نظام چاہیئے، اسلامی نظام نہیں تھا تو مشرقی پاکستان بنگلہ دیش بن گیا، کشمیر بغیر جنگ کے بھارت کو سونپ دیا گیا۔ علماء جدید اور قدیم علوم میں فرق نہ کریں۔ امت کو جوڑنے کے لیے کردار ادا کریں۔ پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کو ہٹایا جائے اور کسی سنجیدہ آدمی کو یہ عہدہ دیا جائے، جو علی گیلانی کی قربانیوں کو جانتا ہو۔

انھوں نے کہا کہ ملک کی تین بڑی سیاسی پارٹیاں عوام کو مسلسل دھوکہ دے رہی ہیں، وزیراعظم آج الیکشن کمیشن کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، مگر سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر ان کی پارٹی اور پی پی نے رات کے اندھیرے میں مک مکا کرکے عددی اقلیت کے باوجود اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب کرا لیا۔ اس وقت وزیراعظم کہاں تھے؟ کڑوا کڑوا تھو تھو اور میٹھا میٹھا ہپ ہپ کی سیاست جاری ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ گذشتہ روز جب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے حمایت طلب کی تو انہیں انتظار کرنے کا کہا گیا۔ ہم نے ابھی تک کسی بھی پارٹی سے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی، کیونکہ تینوں بڑی پارٹیوں کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ ان کے فیصلے کیسے ہوتے ہیں۔ کشمیری رہنماء سید علی گیلانی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر انہوں نے ایک بار پھر کشمیر کمیٹی کے موجودہ چیئرمین شہریار آفریدی کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر کے الفاظ سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا اور کروڑوں پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل دکھے۔
خبر کا کوڈ : 919887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش