0
Saturday 6 Mar 2021 00:49

عمران سرکار کا سب سے بڑا بلنڈر مسئلہ کشمیر سے انحراف و ریاست مدینہ کے نظام سے بغاوت ہے، لیاقت بلوچ 

عمران سرکار کا سب سے بڑا بلنڈر مسئلہ کشمیر سے انحراف و ریاست مدینہ کے نظام سے بغاوت ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے یکطرفہ طرز حکمرانی کو دھکا اور جھٹکا دے دیا۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان اڑھائی سال کی نااہلی، ناکامی اور عوام کو پریشان کر دینے والے دور اقتدار کے بوجھ سے گر چکے ہیں۔ پرجوش اور جارحانہ طرز بیان، نااہلی، تکبر، غرور اور ناکامی کا علاج نہیں ہوسکتا۔ عمران خان اپنی پارٹی، اتحادیوں اور عوام میں عملاً اپنا اعتماد اور ساکھ کھو چکے ہیں، حکومت کے لیے اعتماد کا ووٹ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، آئینی بنیاد پر عدم اعتماد ہی فیصلہ کن ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کے یکطرفہ طرز حکمرانی کو دھکا اور جھٹکا دے دیا ہے۔

مصنوعی سہارے ازسرنو اکثریت برقرار تو رکھ سکتے ہیں لیکن آئندہ اڑھائی سال کی مدت ملک اور عوام کے لیے عذاب بن جائے گی، حکومت کے پاس اب ایک ہی آپشن ہے کہ آئین پر عملدرآمد کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، بااختیار بلدیاتی نظام نافذ کیا جائے۔ انتخابی اصلاحات کے لیے قومی ڈائیلاگ اور عوام سے نئے مینڈیٹ کے لیے عام انتخابات کی تاریخ پر اتفاق کر لیا جائے، وگرنہ کمزور حکومت، اپوزیشن کا دبا اسٹیٹس کو اور اسٹیبلشمنٹ کو اور زیادہ طاقتور بنا دے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ عمران خان سرکار کا سب سے بڑا بلنڈر مسئلہ کشمیر سے انحراف اور ریاست مدینہ نظام سے بغاوت ہے، حکومتی جرم پائیدار حکومت کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں۔ ریاستی نظام چلانے کے لیے فوجی بالا دستی اور انجینئرڈ سیاسی نظام ناکام ہوگیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش