0
Saturday 6 Mar 2021 01:07

بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش

بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں 5 جڑواں بچوں کی پیدائش
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بونیر میں بے اولاد جوڑے کے ہاں بیک وقت 5 جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ پیدا ہونے والے بچوں میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ بونیر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون کے ہاں شادی کے 8 سال بعد بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر سارا خاندان بہت زیادہ خوش ہے۔
خبر کا کوڈ : 919894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش