0
Saturday 6 Mar 2021 11:16

وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آؤٹ کر دیا ہے، عثمان بزدار

وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آؤٹ کر دیا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چودھری سرور سے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں اور وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔
 
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ پہلے ہی میدان سے بھاگ گیا ہے اور وزیر اعظم نے بہترین حکمت عملی سے پی ڈی ایم کو آؤٹ کلاس کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی وزیر اعظم کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب متحد ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 919926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش