0
Saturday 6 Mar 2021 11:06

الیکشن کمیشن کو مخالف ووٹنگ کرنے والوں کا پتا ہونا چاہیے، فواد چوہدری

الیکشن کمیشن کو مخالف ووٹنگ کرنے والوں کا پتا ہونا چاہیے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو مخالف ووٹنگ کرنے والوں کا پتا ہونا چاہیے۔ قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر سمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مخالف ووٹ دینے والوں کا علم الیکشن کمیشن کو ہونا چاہیے اور اسی لیے ہم کہہ رہے تھے کہ ووٹ دینے والے کا علم ہونا چاہیے کیونکہ ہمیں کیا پتا کس نے سینیٹ میں ووٹ دیا، کس نے نہیں اور یہی ہمارا جھگڑا ہے۔ فواد چوہدری نے سوال کیا کہ کن لوگوں نے ووٹ دیا؟ کون ہیں وہ 16 اراکین؟کس کوپتاہوناچاہیےکہ ووٹ کس نے دیے؟ واضح رہے کہ سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست اور اپوزیشن کے یوسف رضا گیلانی کی جیت کے بعد وزیراعظم نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 919928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش