0
Saturday 6 Mar 2021 11:12

جو وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے وہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے، زرتاج گل

جو وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے وہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے، زرتاج گل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کہتی ہیں کہ آج پتہ چل جائے گا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کون کھڑا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیرِ اعظم عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان بہت بہادر انسان ہیں، وہ حق پر کھڑے ہیں۔
 
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی تھی، عمران خان نے خود کو پیش کردیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ جو وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے وہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ووٹ ڈالنے کیلئے ارکان 11 بجے کا انتظار بھی نہیں کر رہے، ارکانِ اسمبلی 10 بجے سے پہلے ہی پارلیمنٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، آج عمران خان کی فتح ہو گی۔ زرتاج گل نے مزید کہا کہ گھوڑے، چالباز لوگوں اور پی ڈی ایم کا حال آپ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں، جو چوروں کو پناہ دینا چاہتے تھے انہوں نے چیزوں کو توڑ مروڑ کر پیش تو کرنا تھا۔
 
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے تو کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹس لے کہ ووٹ کی سکریسی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) والوں کو کیسے پتا چل گئی۔ واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کے اہتمام کیا گیا، ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں، جبکہ پارلیمنٹیرینز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 919931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش