آج حق اور سچ کی جیت کا دن ہے، آج سب سامنے آ جائے گا، شہریار آفریدی
6 Mar 2021 11:22
چیئرمین کشمیر کمیٹی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اتنا نوازا ہے کہ ڈر و خوف ان کے پاس سے نہیں گزرتا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی کہتے ہیں کہ آج حق اور سچ کی جیت کا دن ہے، آج سب سامنے آ جائے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی وزیرِ اعظم عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے وزیرِ اعظم عمران خان کو اتنا نوازا ہے کہ ڈر و خوف ان کے پاس سے نہیں گزرتا۔
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہر یار آفریدی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ جن ارکان نے ووٹ نہیں دیا ان کے خلاف کارروائی ہو گی؟۔ شہر یار آفریدی نے جواب دیا کہ جو بھی اس میں ملوث ہے اسے نشانِ عبرت بنا دیا جائے گا۔ واضح رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں آج صبح مشترکہ ناشتے کے اہتمام کیا گیا، ناشتے میں وزیرِ اعظم عمران خان بھی شریک ہیں، جبکہ پارلیمنٹیرینز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: 919936