ہم نے اخلاقی بنیاد پر اعتماد کے ووٹ کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی
6 Mar 2021 11:55
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، آج بھی ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیراعظم آج سُرخرو ہونگے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا، آج بھی ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔
خبر کا کوڈ: 919947