QR CodeQR Code

منشیات برآمدگی کیس میں ایک بار پھر رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

6 Mar 2021 12:04

لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللّٰہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ پر منشیات برآمدگی کیس میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ لاہور میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں رانا ثناءاللّٰہ کے منشیات برآمدگی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔

عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد رانا ثناءاللّٰہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ فاضل جج نے رانا ثناءاللّٰہ کے ضمانتی افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر رانا ثناءاللّٰہ کوپیش کرنے کا پابند کردیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی۔

خبر کا کوڈ: 919952

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/919952/منشیات-برآمدگی-کیس-میں-ایک-بار-پھر-رانا-ثنا-اللہ-پر-فرد-جرم-عائد-نہ-ہوسکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org