0
Saturday 6 Mar 2021 14:42

لیگی رہنماؤں سے بدتمیزی اور جوتا اچھالنے کے واقعے پر مریم نواز کا ردعمل

لیگی رہنماؤں سے بدتمیزی اور جوتا اچھالنے کے واقعے پر مریم نواز کا ردعمل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنماؤں سے بدتمیزی اور جوتا اچھالنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فخر ہے کہ نون لیگی رہنماؤں نے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پے در پے ذلت آمیز شکست، اقتدار ہاتھ سے جاتا دکھائی دے تو یوں دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاریہ اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک، مرتضی جاوید عباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں احسن اقبال ، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی رہنماؤں کو گھیر لیا، ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ نون لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی، تصادم کی صورتحال کے دوران مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کی گئی جبکہ احسن اقبال کی جانب اچھالا گیا جوتا ان کے سر پر لگا۔
خبر کا کوڈ : 919989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش