QR CodeQR Code

ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم کورونا آئسولیشن سینٹر بند کرنیکا فیصلہ

6 Mar 2021 15:24

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 فروری کو 538 ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے، یکم مارچ کو 146 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 مارچ کو 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کیسز میں کمی کے بعد ایکسپو سینٹر کراچی میں قائم فیلڈ آئسولیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ کورونا کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی، ايکسپو سينٹر کراچی سے آخری مریض بھی ڈسچارج کردیا گیا، جس کے بعد فیلڈ آئسولیشن سینٹر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کيا گيا ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 فروری کو 538 ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اس میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے، یکم مارچ کو 146 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 مارچ کو 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز 17 مریض انتقال کرگئے تھے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں بھی کورونا مریضوں کی تعداد میں واضح کمی ہوئی ہے، جناح اسپتال کے انتہائی نگہداشت اور ایچ ڈی یو میں صرف 4 کورونا مریض زیرعلاج ہیں، سول اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 19 افراد داخل ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس کے شکار 52 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 1579 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 17 ہزار 117 ایکٹو کیسز میں سے 1551 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 920000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920000/ایکسپو-سینٹر-کراچی-میں-قائم-کورونا-ا-ئسولیشن-بند-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org