QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عوض کوئی ڈیل نہیں کی، فیصل سبزواری

6 Mar 2021 15:29

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سست روی کے ساتھ عمل درآمد کررہی ہے، ہماری اور شہری سندھ کے لوگوں کی توقع تھی کہ وہ جلد معملات کو حل کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے نومنتخب سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عوض کوئی ڈیل نہیں کی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماء فیصل سبزواری نے کہا کہ وزیراعظم عمران کو اعتماد کا ووٹ دینے کے عوض کوئی ڈیل نہیں کی، البتہ تحریک انصاف کے ساتھ سن 2018ء میں کی گئی مفاہمت کی یاداشت دہرائی گئی ہے جبکہ شہری سندھ کے حقوق پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سست روی کے ساتھ عمل درآمد کررہی ہے، ہماری اور شہری سندھ کے لوگوں کی توقع تھی کہ وہ جلد معملات کو حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ڈپٹی سینیٹ چیئرمین کی سیٹ کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا، البتہ غیر اعلانیہ طور پر سِیل سیاسی دفاتر کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 920002

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920002/وزیراعظم-عمران-کو-اعتماد-کا-ووٹ-دینے-کے-عوض-کوئی-ڈیل-نہیں-کی-فیصل-سبزواری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org