0
Saturday 6 Mar 2021 17:03

سعودی "ملک خالد" ایئربیس پر یمن کا ایک اور جوابی حملہ

سعودی "ملک خالد" ایئربیس پر یمن کا ایک اور جوابی حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے آج علی الصبح اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے ایک جوابی کارروائی کے دوران جارح سعودی عرب کی "ملک خالد" ایئرپورٹ کو 2 یمنی ڈرون طیاروں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران ملک خالد ایئربیس پر واقع اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ یہ اقدام، یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور ملک پر مسلط کی گئی سعودی جارحیت کا ایک جواب ہے۔
خبر کا کوڈ : 920018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش