QR CodeQR Code

برسی ڈاکٹر شہید نقوی میں شرکت کیلئے قافلے لاہور کیجانب رواں دواں

6 Mar 2021 17:42

آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات میں مختلف ڈویژنز سے امامیہ طلبہ شہید کے مزار پر حاضری دینگے، فاتحہ پڑھیں گے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ بانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی تقریبات علی رضا آباد لاہور میں شروع ہیں۔ اس سلسلے میں شہید کے مزار پر دعائے کمیل، ماتم داری ہوگی۔ اتوار کو صبح اسکاوٹ سلامی اور افکار شہداء سیمینار منعقد ہوگا۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پورے ملک سے نوجوانوں کے قافلے لاہور کی طرف رواں دواں ہیں۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات میں مختلف ڈویژنز سے امامیہ طلبہ شہید کے مزار پر حاضری دینگے، فاتحہ پڑھیں گے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 920023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920023/برسی-ڈاکٹر-شہید-نقوی-میں-شرکت-کیلئے-قافلے-لاہور-کیجانب-رواں-دواں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org