0
Saturday 6 Mar 2021 17:42

برسی ڈاکٹر شہید نقوی میں شرکت کیلئے قافلے لاہور کیجانب رواں دواں

برسی ڈاکٹر شہید نقوی میں شرکت کیلئے قافلے لاہور کیجانب رواں دواں
اسلام ٹائمز۔ بانی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کی تقریبات علی رضا آباد لاہور میں شروع ہیں۔ اس سلسلے میں شہید کے مزار پر دعائے کمیل، ماتم داری ہوگی۔ اتوار کو صبح اسکاوٹ سلامی اور افکار شہداء سیمینار منعقد ہوگا۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کیلئے پورے ملک سے نوجوانوں کے قافلے لاہور کی طرف رواں دواں ہیں۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات میں مختلف ڈویژنز سے امامیہ طلبہ شہید کے مزار پر حاضری دینگے، فاتحہ پڑھیں گے اور شہید کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 920023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش