0
Saturday 6 Mar 2021 19:53

کسانوں کے حقوق کو لیکر آخری سانس تک جدوجہد کرونگا، راکیش ٹکیٹ

کسانوں کے حقوق کو لیکر آخری سانس تک جدوجہد کرونگا، راکیش ٹکیٹ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ کسانوں کی جدوجہد کے 100 دن ہوچکے ہیں لیکن ہم حل اخذ ہونے تک یا آخری سانس تک جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے تمام کسانوں شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے کنبہ سے زیادہ قوم کو بالاتر مانا اور اس تحریک میں پورا تعاون پیش کیا۔ ادھر احتجاج کے پیش نظر آج پولیس انتظامیہ کی جانب سے کنڈلی ایکسپریس وے جانے والے ڈاسنہ ٹول پر جانے والے راستے کو بند کر دیا ہے۔ اس کے باوجود کسانوں کا ایک دستہ وہاں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے قومی نائب صدر راکیش ٹکیٹ نے آج کنڈلی مانیسسر پلوال ایکسپریس وے کو جام کرنے پر کہا کہ ہمارے پاس سوئی ہوئی حکومت کو بیدار کرنے کے لئے یہی ایک راستہ بچا ہے۔ کسان تحریک کے آج سو دن مکمل ہو گئے۔ 100 دن مکمل ہونے کے موقع پر کسانوں نے آج اپنے گھروں پر کالے جھنڈے لہرائے اور ہاتھوں پر کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج درج کیا۔ کسان نئے زرعی قوانین کے خلاف 26 نومبر سے دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کئی دور کی حکومت کے ساتھ بات چیت بھی ہوئی، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ کسان ان قوانین کو واپس کرانا چاہتی ہے جبکہ مودی حکومت ایسا کرنے کے حق میں نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 920044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش