0
Saturday 6 Mar 2021 19:40

سو دنوں سے کسان تحریک میں مظاہرین اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، راہل گاندھی

سو دنوں سے کسان تحریک میں مظاہرین اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ زرعی قانون کے خلاف دہلی بارڈر پر چل کسانوں کے احتجاج کے آج 100 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ اتنے دن بعد بھی حکومت اور کسان قائدین کے درمیان کوئی بات نہیں بن پائی ہے۔ آج کسانوں نے احتجاج میں کے ایم پی ایکسپریس وے صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک پوری طرح بند کر دیا ہے۔ اس وقت لاکھوں کسان سڑکوں پر ہیں۔ وہیں غازی پور بارڈر پر کسانوں نے ہل پر کالی پٹی باندھ کر اپنا احتجاج شروع کر دیا ہے۔ اس سب کے بیچ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے حکومت پر نشانہ سادھا ہے۔ کسانوں کی تحریک کے 100 دن پورے ہونے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کسان حکومت سے اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور حکومت ان پر مظالم کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسان تحریک کی حمایت میں ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سرحدوں پر جن کے بیٹے اپنی جانیں نچھاور کرتے ہیں، ان کے لئے دہلی سرحد پر کیلیں لگائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنے حقوق مانگے اور مودی حکومت انہیں اذیت دے۔
خبر کا کوڈ : 920045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش