QR CodeQR Code

یوسف رضا گیلانی چور ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں سے نفرت کرنی چاہیئے، فردوس شمیم نقوی

6 Mar 2021 19:55

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنا ووٹ بیچا انہیں حساب دینا ہوگا، جنہوں نے ووٹ بیچا تحریک ان کیخلاف کاروائی کرے گی، ہمارے ورکرز کالی بھیڑوں کو سبق سکھائیں گے، نہیں چاہتے عمران خان کو کوئی نقصان پہنچے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج کی جیت نے پی ڈی ایم کی ہوا نکال دی ہے، یوسف رضا گیلانی نے نوٹوں کی سیاست کی۔ انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی چور ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ چوروں اور ڈاکوؤں سے ہمیں نفرت کرنی چاہیئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہونا چاہیئے، ہار چور سینیٹر بن گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اپنا ووٹ بیچا انہیں حساب دینا ہوگا، جنہوں نے ووٹ بیچا تحریک ان کیخلاف کاروائی کرے گی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارے ورکرز کالی بھیڑوں کو سبق سکھائیں گے، نہیں چاہتے عمران خان کو کوئی نقصان پہنچے، عمران خان تبدیلی لائے کرپشن کا خاتمہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 920046

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920046/یوسف-رضا-گیلانی-چور-ہیں-چوروں-اور-ڈاکوو-ں-سے-نفرت-کرنی-چاہیئے-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org