0
Saturday 6 Mar 2021 19:55

یوسف رضا گیلانی چور ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں سے نفرت کرنی چاہیئے، فردوس شمیم نقوی

یوسف رضا گیلانی چور ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں سے نفرت کرنی چاہیئے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج کی جیت نے پی ڈی ایم کی ہوا نکال دی ہے، یوسف رضا گیلانی نے نوٹوں کی سیاست کی۔ انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی چور ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ چوروں اور ڈاکوؤں سے ہمیں نفرت کرنی چاہیئے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہونا چاہیئے، ہار چور سینیٹر بن گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اپنا ووٹ بیچا انہیں حساب دینا ہوگا، جنہوں نے ووٹ بیچا تحریک ان کیخلاف کاروائی کرے گی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہمارے ورکرز کالی بھیڑوں کو سبق سکھائیں گے، نہیں چاہتے عمران خان کو کوئی نقصان پہنچے، عمران خان تبدیلی لائے کرپشن کا خاتمہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 920046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش