QR CodeQR Code

جی بی کو عبوری صوبہ بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو طلب

6 Mar 2021 21:16

ذرائع کے مطابق اجلاس میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جی بی کی آئینی حیثیت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی 29 دسمبر 2020ء کو بنائی تھی اور کمیٹی نے ساٹھ دن کے اندر سفارشات مرتب کرنا تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر قائم کمیٹی کا پہلا باقاعدہ اجلاس 11 مارچ کو طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جی بی کو عبوری صوبہ بنانے پر غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے جی بی کی آئینی حیثیت پر ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی 29 دسمبر 2020ء کو بنائی تھی اور کمیٹی نے ساٹھ دن کے اندر سفارشات مرتب کرنا تھیں لیکن 60 دن پورے ہو چکے ہیں اور ستر دن کے بعد کمیٹی کا پہلا اجلاس بلایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دو نومبر کو گلگت بلتستان کے یوم آزادی کے موقع پرگلگت میں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے جی بی کو باقاعدہ عبوری صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ بعد میں جی بی کے عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی نومنتخب حکومت کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے عبوری صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 920050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920050/جی-بی-کو-عبوری-صوبہ-بنانے-کیلئے-قائم-کمیٹی-کا-اجلاس-11-مارچ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org