0
Saturday 6 Mar 2021 20:30
پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

آسمانی ادیان کے درمیان قربت و مفاہمت کیجانب ایک اہم قدم ہے، علامہ امین شہیدی

آسمانی ادیان کے درمیان قربت و مفاہمت کیجانب ایک اہم قدم ہے، علامہ امین شہیدی
اسلام ٹائمز۔ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے عالمی کیتھولک رہنماء پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات اس بات کو واضح کرتی ہے کہ اسلام ایک پرامن اور تمام انسانوں کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے والا دین ہے۔ عالمی سیاست میں دو اہم مذہبی شخصیات کی ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیئے۔ امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات آسمانی ادیان کے درمیان قربت و مفاہمت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام اور مسیحیت دونوں برائیوں کے فروغ، مظلوم انسانیت کے استحصال اور ظلم و استبداد کے شدید مخالف ہیں۔ امید ہے یہ ملاقات عالمی طاقتوں کو کمزوروں پر ظلم سے روکنے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 920053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش