اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے نون لیگ کے رہنما احسن اقبال پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ یہ درست رویہ نہیں، سب کو پتا تھا ڈی چوک پر ہمارے کارکن جمع ہوئے ہیں، یہ ہمارے کارکنوں میں لینے کیا گئے تھے؟۔ شہباز گِل نے کہا کہ وہاں جا کرنعرے بازی کیوں کی؟ کارکنوں کو پہلے دھکےدیے گئے اور پھر یہ واقعہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ سندھ ہاؤس میں اکٹھے ہوئے تو ڈی چوک لینے کیا گئے، وہاں جا کرنعرے بازی کیوں کی؟ کارکنان کو پہلےدھکے دیے گئے جس پر یہ ہوا۔ شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہوا تھا، یہ ایک پلان کے تحت وہاں گئے تاکہ ورکرز کے ساتھ دھینگا مشتی کریں اور ویڈیو بنائیں، اپوزیشن کے لوگ ڈرامہ کرنے گئے تھے جو انہوں نے کیا۔