QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشتگرد ہلاک

6 Mar 2021 23:00

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے  دہشت گرد 2009 سے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقے کے مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ علاوہ ازیں یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشنز میں کالعدم جماعت کے تین دہشت گرد کمانڈروں سمیت 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقوں بویا اور دوسلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد کمانڈرز سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارے جانے والے  دہشت گرد 2009 سے سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور علاقے کے مقامی لوگوں کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہے۔ علاوہ ازیں یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردوں کی بھرتی میں بھی ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ٹھکانوں سے اسلحہ کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا۔


خبر کا کوڈ: 920068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920068/شمالی-وزیرستان-سکیورٹی-فورسز-کے-ا-پریشن-میں-8-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org