QR CodeQR Code

ملکی تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

7 Mar 2021 02:42

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49 فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ تجارتی خسارہ 17.53 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران تجارتی خسارہ 10.64 فیصد مزید بڑھ گیا ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات 4.29 فیصد اضافے سے 16.30 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 7.49 فیصد اضافے سے 33.84 ارب ڈالر رہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ کر 17.53 ارب ڈالر سے زائد ہو گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال تجارتی خسارے کا حجم 15.85 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، فروری 2021 میں برآمدات 4.12 فیصد کمی سے 2.04 ارب ڈالر اور ملکی درآمدات 9.55 فیصد اضافے سے 4.56 ارب ڈالر رہیں۔ ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ فروری 2021 میں تجارتی خسارہ 3.93 فیصد اضافے سے 2.51 ارب ڈالر رہا۔ یاد رہے کہ جنوری میں 2021 میں دسمبر 2020 کے مقابلے تجارتی خسارے میں 1.44 فیصد کمی واقع ہوئی تھی، تجارتی خسارے میں کمی کے باوجود جنوری میں ملکی برآمدات میں دس فیصد کمی واقع ہوئی، جنوری دو ہزار اکیس میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 13 کروڑ ڈالر رہا۔


خبر کا کوڈ: 920102

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920102/ملکی-تجارتی-خسارہ-17-53-ارب-ڈالر-تک-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org