حمزہ شہباز بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ دینگے
7 Mar 2021 07:57
ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیئرمین سینیٹ، حکومت کے خلاف تحریک، پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے لاہور میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بنانے اور پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔
خبر کا کوڈ: 920106