0
Sunday 7 Mar 2021 08:03

اپوزیشن رہنماﺅں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں، سراج الحق

اپوزیشن رہنماﺅں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ سیاست میں تشدد کا کلچر ملک کے لیے تباہ کن ہے، اپوزیشن رہنماﺅں اور خواتین پر حملے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، ڈھائی برس میں قوم کو محرومیوں اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں ملا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ وزیراعظم واحد لیڈر ہیں جو یوٹرن کو بھی جائز قرار دینےکی کوشش کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل، پولیس، بیوروکریسی اور ٹیکس نظام میں ریفارمز لائی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 920107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش