QR CodeQR Code

اپوزیشن کا اگلا حملہ پنجاب حکومت پر ہوسکتا ہے، شیخ رشید

7 Mar 2021 09:05

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے مزید کہاکہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو ہوا, اگر درخواست ملی تو ضرور کارروائی کروں گا، مریم اورنگزیب کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی، اسکی مذمت کرتا ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا اگلا حملہ پنجاب حکومت پر ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن پر ہمیں زیادہ نزلہ نہیں گرانا چاہیئے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان چلانے کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری تھا، سینیٹ الیکشن میں ٹکٹ نہیں پیسا چلا ہے، ووٹ صرف آصف زرداری نے خریدے، کوئی ووٹ ٹکٹ پر نہیں بکا، پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن ہوا، یہ بہت اچھا ہوا۔ وزیر دخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کا الیکشن صادق سنجرانی جیت جائیں گے، 26 مارچ کو اپوزیشن آئین و قانون کو ہاتھ میں نہ لے تو شوق سے آئیں، ڈی چوک پر احتجاج کی اجازت دینے نہ دینے کا فیصلہ وزیراعظم کا ہوگا۔


شیخ رشید نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ جو ہوا، اگر درخواست ملی تو ضرور کارروائی کروں گا، مریم اورنگزیب کے ساتھ جو ہوا نہیں ہونا چاہیئے، مریم اورنگزیب کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی، اس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نواز شریف کے واپس آنے کا یقین بہت کم ہے، نواز شریف کی واپسی کا ٹاسک میرے پاس نہیں، شہزاد اکبر دیکھ رہے ہیں، نواز شریف واقعی بیمار تھے، نواز شریف کی لندن روانگی کیلئے کابینہ کے 14 ارکان نے ووٹ دیا، میں بھی شامل تھا، تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس ٹھیک تھیں۔


خبر کا کوڈ: 920113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920113/اپوزیشن-کا-اگلا-حملہ-پنجاب-حکومت-پر-ہوسکتا-ہے-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org