0
Sunday 7 Mar 2021 11:12

پاکستان کوسٹ گارڈز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی

پاکستان کوسٹ گارڈز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ اداروں کے ساتھ بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف سخت چیکنگ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گوادر کے علاقے سٹی ہوڑہ میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس نے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دیں، آپریشن متعلقہ علاقے سے سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران 1100 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس، ایک ہائی لیکس سنگل کیبن، ایک اسپیڈ بوٹ اور 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے شبہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 920121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش