0
Sunday 7 Mar 2021 11:27

طالبان رہنماؤں کا دوحہ معاہدے سے وابستگی کا اظہار

طالبان رہنماؤں کا دوحہ معاہدے سے وابستگی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے قطر میں مذاکرات کرنے والے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی، کیوں کہ امن عمل کی تجدید کی کوششیں تیز کردی گئیں جسے پر تشدد کارروائیوں میں اضافے اور امریکی افوج کے انخلا کی ڈیڈلائن کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے حال ہی میں کابل میں افغان رہنماؤں سے ملاقات کی تھی جس میں صدر اشرف غنی، افغان مفاہمتی عمل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ شامل ہیں جو قطر میں حکومت کے عسکریت پسندوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ طالبان ترجمان محمد نعیم نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ زلمے خلیل زاد اور اعلیٰ امریکی جنرل نے افغانستان میں دوحہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کرنے والی ٹیم سے ملاقات کی جس میں ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے دوحہ معاہدے کے ساتھ اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا اور اس پر مکمل عملدرآمد کے سلسلے میں بات چیت کی اسی طرح افغانستان میں موجودہ صورتحال اور بین الافغان مذاکرات کی موثریت اور امن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واشنگٹن کی جانب سے دوحہ میں گزشتہ برس طالبان کے ساتھ ہوئے معاہدے پر نظرِثانی کے اعلان کے بعد سے افغانستان کے مستقبل سے متعلق قیاس آرائیوں میں بدستور اضافہ ہو رہا ہے۔ مذکورہ معاہدے کے تحت امریکا کو مئی کے مہینے میں اپنی افواج کا انخلا کرنا تھا لیکن جھڑپوں میں اضافے سے ان خدشات میں اضافہ ہوا کہ تیزی سے انخلا کی صورت مزید انتشار پھیل سکتا ہے کیوںکہ طالبان اور افغان حکومت کے مابین بات چیت کا سلسلہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔
خبر کا کوڈ : 920124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش