0
Sunday 7 Mar 2021 12:56

کراچی ایکسپریس کی 8 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 زخمی

کراچی ایکسپریس کی 8 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 زخمی
اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ پنوں عاقل کے قریب کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں ٹریک سے اترنے کے بعد الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی اور پنوں عاقل کے درمیان لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 4 کھائی میں جا گریں۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے 30 افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، جبکہ 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے نتیجے میں جاں بحق خاتون کی شناخت عظمیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ سکھر ڈویژن میں اکثر مقامات پر ٹریک خستہ حال ہے۔ سی پیک کی وجہ سے سکھر ڈویژن میں ٹریک کو اپ گریڈ نہیں کیا جا سکا ہے۔ حادثہ بھی بوگیوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے کمپلین ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت کئی گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی، تاہم اس دوران کراچی جانے والی 7 اور لاہور پہنچنے والی 8 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
خبر کا کوڈ : 920131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش