0
Sunday 7 Mar 2021 15:23

تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا

تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کیلئے اے این پی سے تعاون مانگ لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کے ہمراہ ولی باغ کا دورہ کیا اور وہاں اے این پی کے سینیئر نائب صدر امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے وفد نے اے این پی سے سینیٹ چیئرمین کے انتخاب کے لیے تعاون مانگا ہے، جس پر اے این پی نے وفد کو بتایا کہ چیرمین سینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔ اے این پی کے سینئر نائب صدر امیر حیدرہوتی نے وفد کو بتایا کہ ولی باغ پختون قومی تحریک کا مرکز ہے، سیاسی معاملات کو سیاسی طریقہ کار کے ذریعے ہی حل کرنا ملک و قوم کی مفاد میں ہے، اے این پی پی ڈی ایم کا حصہ ہے، آپ کی آنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اے این پی میں تمام فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں، آپ کی درخواست پر بھی پارٹی میں مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی بیک وقت اپوزیشن اتحاد اور بلوچستان میں حکومت کا حصہ ہے۔ حالیہ سینیٹ انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی نے بلوچستان سے بھی ایک سینیٹ کی نشست حاصل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 920158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش