0
Sunday 7 Mar 2021 15:26

پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا، شبلی فراز

پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا، شبلی فراز
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کر دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری پارٹی اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ہم ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اخلاقیات پر مبنی سیاست کی، عمران خان نہ تو دباوَ میں آئے گا اور نہ ہی مرعوب ہوگا، عمران خان نے خود کہا کہ ہم عوام کی خدمت کےلیے آئے ہیں، ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہم نے نہیں چھوڑنا۔ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ وہ قوتیں ہیں جنہوں نے اخلاقیات کو تباہ کیا، پیسے کے زور پر سیاست میں آنے والوں نے ملک کو تباہ کردیا، ہم جن قوتوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اس کی نمائندگی پی ڈی ایم کر رہی ہے۔ یہ لوگ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تاکہ اپنا کاروبار دوبارہ کرسکیں، ان کی سیاست پیسے اور دھونس کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے معیشت کو مستحکم کر دیا ہے، معیشت اور تجارت سے جڑے مسائل حل کر دیئے ہیں، آنے والے دنوں میں معاشی بہتری کے اثرات سامنے آنا شروع ہو ں گے۔ مہنگائی کے خلاف وزیراعظم نے جہاد کا اعلان کر دیا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 920159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش