0
Sunday 7 Mar 2021 16:28

بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات

بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں حمزہ شہباز سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور اور حسن مرتضی موجود تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جاب سے سردار ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، عطااللہ تارڑ اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ امیدوار بنانے، حکومت کے خلاف تحریک، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی اور لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش