0
Sunday 7 Mar 2021 18:13

جوتے مارنے والے سلسلے کے نتائج کبھی بہتر نہیں ہوئے، طاہر اشرفی

جوتے مارنے والے سلسلے کے نتائج کبھی بہتر نہیں ہوئے، طاہر اشرفی
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا، اپوزیشن نے جو کرنا ہے پارلیمنٹ میں کرے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جوتے مارنے والے سلسلے کے نتائج کبھی بہتر نہیں ہوئے۔ ایک دوسرے کی تضحیک اور تذلیل کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اس پر کوئی لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ فیصل جاوید کیساتھ جو کیا وہ غلط تھا، احسن اقبال کیساتھ ہونیوالا واقعہ بھی غلط ہوا، وزیر داخلہ نے اس پر ایکشن لینے کا کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جو کردار ادا کر رہی ہیں وہ افسوسناک ہے، سیاسی جماعتیں ایسی ماحول نہ بنائیں کہ ان کیلئے بعد میں  مسئلہ بنے۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجد اور مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ان کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے نئے نصاب کا آغاز بھی نئے سال سے کر دیا جائے گا، مدارس میں جدید تعلیم کو بھی شامل کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 920172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش