0
Sunday 7 Mar 2021 19:17

وفاقی وزیر اسد عمر پیر کے روز گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے

وفاقی وزیر اسد عمر پیر کے روز گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کل پیر کے روز کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اسد عمر کل گلگت میں پریس کانفرنس کے ذریعے جی بی کو دیئے جانے والے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرینگے۔ اس سے پہلے 13 جنوری کو گلگت بلتستان کیلئے ترقیاتی پیکج کی تیاری کیلئے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کی سربراہی میں ہونے والے اہم اجلاس میں جی بی کیلئے اہم ترقیاتی پیکج کو حتمی شکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے تحت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربراہی میں بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی کو ذمہ داری دی گئی تھی کہ وہ پندرہ دن کے اندر جی بی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کرے اور مئی سے پہلے ان منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 920179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش