0
Sunday 7 Mar 2021 20:08

گھوٹکی میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، 4 بچے زخمی

گھوٹکی میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا، 4 بچے زخمی
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ گھوٹگی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکا اوباڑو میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب ہوا، دھماکے میں چار بچے زخمی ہوئے۔ دھماکے سے متعلق پولیس کا مؤقف تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچے ڈبے سے کھیل رہے تھےکہ دھماکا ہوگیا، دھماکے کے فوری بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرتے ہوئے علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی ہے۔ صورت حال اس وقت مزید پچیدہ ہوئی جب زخمی بچوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر شہری مشتعل ہوگئے اور انہوں نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور اسپتال کو شدید نقصان پہنچایا، بعد ازاں شہری زخمی بچوں کو اسپتال لے گئے۔

ایس ایس پی گھوٹکی کا واقعے سے متعلق کہنا تھا کہ ڈی ی ایس پی کے دفتر کےقریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چار بچے زخمی ہوئے، زخمی بچوں کو رحیم یار خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تفتیش کررہے ہیں کہ دھماکا خیز مواد بچوں کے ہاتھ کیسے لگا؟ تحقیقات کے کمیٹی بنادی گئی ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب مبینہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی سے پولیس اقدامات و کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔ واضح رہے گذشتہ سال اگست میں شکارپور اور جیکب آباد میں رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کو بم حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 920185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش