0
Sunday 7 Mar 2021 22:26

نریندر مودی کو اب جھوٹ بولنے کی عادت چھوڑ دینی چاہیئے، ممتا بنرجی

نریندر مودی کو اب جھوٹ بولنے کی عادت چھوڑ دینی چاہیئے، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی جھوٹ بول کر ریاست کے عوام کے ساتھ فریب دے رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے آج مغربی بنگال میں مہنگائی کے خلاف جلوس نکالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کے لئے مودی حکومت کی پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر ایک چیز مہنگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے اس لئے لوگوں کا ان پر اعتماد نہیں رہا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل مودی نے ملک کے ہر شہری کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ دینے کا وعدہ کیا مگر 7 سال ہونے کو ہے، ایک بھی اکاؤنٹ میں روپیہ نہیں آیا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی ہر روز وعدہ کرتے ہیں مگر بیشتر وعدے پورے نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہر روز مودی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی کو جھوٹ بولنے کی اپنی عادت سے شرم آنی چاہیئے۔ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کی عوام سے اپیل کی ایسی پارٹی سے گریز کریں جس کا کام فسادات برپا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام مذہب کے نام فساد کرنے کے بجائے پُرامن ماحول میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کے آنے سے ماحول خراب ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 920188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش