QR CodeQR Code

یمن، گذشتہ 24 گھنٹوں میں جارح سعودی عرب کے دسیوں ہوائی حملے

7 Mar 2021 21:48

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جارح سعودی عرب کیجانب سے یمنی شہری آبادیوں کو 29 مرتبہ ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ صنعاء کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں کیجانب سے ہر مرتبہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ اس اقدام کے "جارح سعودی فوجی اتحاد" کیلئے خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف شہروں کو دسیوں بار ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جارح سعودی عرب نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صنعاء کے النہضہ اور عطان نامی علاقوں پر بالترتیب 2 و 5 بار ہوائی حملہ کیا جبکہ ہر مرتبہ سعودی عرب کی جانب سے عام یمنی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ صنعاء کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ہر مرتبہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ اس اقدام کے "جارح سعودی فوجی اتحاد" کے لئے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ دوسری طرف جارح سعودی ایئر فورس کی جانب سے مأرب میں محاذ جنگ کے قریبی علاقوں کو بھی شدید ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جن کے دوران صراوح پر 14 اور مدغل و ماہلیہ پر 4 بار ہوائی حملہ کیا گیا ہے جبکہ ان حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تاحال کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔ علاوہ ازیں یمنی صوبہ صعدہ کے شہر الظاہرہ کو بھی 2 مرتبہ ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 920194

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920194/یمن-گذشتہ-24-گھنٹوں-میں-جارح-سعودی-عرب-کے-دسیوں-ہوائی-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org