0
Sunday 7 Mar 2021 22:41

کورونا کیسز، پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کیسز، پشاور کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پشاور کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد فیز 4، شامی روڈ، حیات آباد فیز 7 اور مسلم آباد کاکشال کے علاقوں میں نافذ کیا گیا ہے، ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن اتوار کی شام 6 بجے سے نافذ العمل ہے۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آؤٹ انٹری بند رہے گی، وفاقی حکومت کی پالیسی و ہدایات پر صرف گلیوں اور چھوٹے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خورو نوش، ادویات کی دکانیں، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف 5 افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 920207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش