QR CodeQR Code

سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت، پی ٹی آئی رکن اسمبلی سے ثبوت طلب

7 Mar 2021 23:03

عبدالسلام کے مطابق انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے جو ثبوت ہیں وہ فراہم کیے جائیں، میرے پاس واٹس ایپ کی چیٹ کا ریکارڈ موجود ہے اور ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ارکان کے ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزام پر خیبر پختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ خرید و فروخت کی اطلاعات کا نوٹس لے لیا، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے دوران خیبر پختونخوا سے حکومتی رکن عبدالسلام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے ووٹ کی خریداری کے لیے رابطے کیے جارہے ہیں اور ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔

جس پر الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے رکن اسمبلی عبدالسلام سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ عبدالسلام کے مطابق انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان کے پاس سینیٹ الیکشن کے دوران ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے جو ثبوت ہیں وہ فراہم کیے جائیں، میرے پاس واٹس ایپ کی چیٹ کا ریکارڈ موجود ہے اور ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کردیں گے۔


خبر کا کوڈ: 920211

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920211/سینیٹ-انتخابات-میں-ووٹوں-کی-خرید-فروخت-پی-ٹی-آئی-رکن-اسمبلی-سے-ثبوت-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org