0
Sunday 7 Mar 2021 23:18

مغربی ممالک شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے مسئلے سے سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں، فیصل المقداد

مغربی ممالک شامی پناہ گزینوں کی واپسی کے مسئلے سے سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں، فیصل المقداد
اسلام ٹائمز۔ لبنانی وزیر اجتماعی امور و سیاحت رمزی مشرفیہ نے شام کے اپنے دورے کے دوران شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ ملاقات کی ہے جس میں تمام شامی پناہ گزینوں کی رضاکارانہ و پرامن وطن واپسی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کو مزید بڑھانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے خاص سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی ہے۔ شامی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق اس موقع پر شامی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ دمشق تمام پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا نہ صرف گرمجوشی کے ساتھ استقبال کرتا ہے بلکہ ان کی پرامن وطن واپسی کے لئے عنقریب ہی تمام ضروری سہولیات فراہم کر کے ان کے لئے بہتر اقتصادی حالات بھی مہیا کرے گا۔ فیصل المقداد نے کہا کہ مغربی ممالک نے شامی پناہ گزینوں کے مسئلے کو سیاسی رنگ دے کر گمراہ پراپیگنڈہ شروع کر دیا ہے جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے کے ساتھ ساتھ میزبان ممالک پر ناجائز دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے۔

سفر هیأتی لبنان به سوریه؛ دمشق: غرب، پرونده بازگشت آوارگان را سیاسی می‌کند

دوسری طرف لبنانی اجتماعی امور و سیاحت کے وزیر نے اپنی گفتگو میں تاکید کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لبنان و شام کو درپیش دشوار اقتصادی صورتحال کے سبب شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا مسئلہ پہلی ترجیح قرار پانا چاہئے۔ رمزی مشرفیہ نے اس حوالے سے جلد پیشرفت کے حصول کی امید ظاہر کی اور کہا کہ قبل ازیں انجام پانے والی سفارتکاری کی بناء پر شامی حکومت اپنے تمام پناہ گزینوں کو وطن واپس بلانے پر تیار ہے جبکہ لبنانی حکومت ان کی پرامن واپسی کی ضامن ہے۔ واضح رہے کہ لبنان میں شامی پناہ گزینوں کی تعداد اس وقت 15 لاکھ افراد کے قریب ہے۔
خبر کا کوڈ : 920215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش