QR CodeQR Code

ایران ٹائیٹینیم برآمد کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

7 Mar 2021 23:59

ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے شعبہ عمومی سفارتکاری و اطلاع رسانی کے اعلان کے مطابق آرتھوپیڈک امپلانٹس تیار کرنیوالی ایک عالمی کمپنی کیساتھ میڈیکل گریڈ کی ٹائیٹینیم راڈوں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ ایران میں تیار کئے جانیوالے اینٹوں کی شکل کے ٹائیٹینیم کے اولین نمونوں کی سخت ترین آزمائشات کیبعد انہیں مطلوبہ اسٹینڈرڈ کیمطابق قرار دیدیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے شعبہ عمومی سفارتکاری و اطلاع رسانی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے ماہرین کی ہمت و مسلسل جدوجہد کی بدولت ایران گرانبہا دھات ٹائیٹینیم (Titanium, 22Ti) برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ اس بیان کے مطابق آرتھوپیڈک امپلانٹس تیار کرنے والی ایک عالمی کمپنی کے ساتھ میڈیکل گریڈ کی ٹائیٹینیم راڈوں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ ایران میں تیار کئے جانے والے اینٹوں کی شکل کے ٹائیٹینیم کے اولین نمونوں کی سخت ترین آزمائشات کے بعد انہیں مطلوبہ اسٹینڈرڈ کے مطابق قرار دے دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں اعلی درجے کے ٹائیٹینیم کی تیاری ایرانی جوہری سائنسدانوں کے کارناموں میں ایک اہم کارنامہ ہے جس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ اعلی اہداف کے حصول کے لئے ان کی جدوجہد اور انتھک محنت لامتناہی ہے۔ واضح رہے کہ اپنی خاص خصوصیات کی بناء پر گذشتہ 50 سال سے ٹائیٹینیم اور اس کی بھرتوں کے استعمال میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ اس دھات کو ایک تزویراتی مقام بھی حاصل ہے۔ یاد رہے کہ اس دھات کی کم کثافت (لوہے کی نسبت 55 فیصد) کے باوجود اعلی مکینیکل خصوصیات اور زنگ کے مقابلے میں عظیم مزاحمت کی بدولت ایرواسپیس اور میڈیکل ٹیکنالوجی میں اس کی صنعت روز بروز رواج پیدا کر رہی ہے جبکہ اس وقت ٹائٹیٹیم بنانے والے دنیا کے چند ایک ممالک میں: چین، جاپان، روس، قزاقستان، امریکہ اور یوکرائن سر فہرست ہیں۔


خبر کا کوڈ: 920226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920226/ایران-ٹائیٹینیم-برآمد-کرنیوالے-ممالک-کی-فہرست-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org