0
Monday 8 Mar 2021 00:27

دھاندلی اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کیلئے 2013ء میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے لانگ مارچ کے ذریعے سب سے پہلے آواز بلند کی، میاں نوراحمد سہو

دھاندلی اور کرپٹ پریکٹسز روکنے کیلئے 2013ء میں ڈاکٹر طاہرالقادری نے لانگ مارچ کے ذریعے سب سے پہلے آواز بلند کی، میاں نوراحمد سہو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران قائم مقام صوبائی صدر میاں نوراحمد سہو اور مرکزی میڈیا کوارڈنیٹر راو محمدعارف رضوی نے کہا ہے کہ وقت نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے، آج تمام جماعتیں اراکین پارلیمنٹ کی خریدوفروخت اور دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں، مگر انتخابی نظام میں جامع اصلاحات اور دھاندلی وکرپٹ پریکٹسز روکنے کی غرض سے 2013ء میں تاریخی پرامن لانگ مارچ کے ذریعے ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلے آواز بلند کی۔ اس وقت موجودہ حکمران جماعت تحریک انصاف بھی خاموش تماشائی بنی رہی، اگر تحریک انصاف اور دھاندلی کا واویلہ کرنے والی جماعتیں اس وقت خاموش رہنے کی بجائے ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیتیں تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ وہ پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنماوں صوبائی جنرل سیکرٹری سردارسیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ، چوہدری قمرعباس دھول، افتخار قریشی ایڈووکیٹ، سہیل کامران ایڈووکیٹ، چوہدری علی رضا، چوہدری محمد سرور، چوہدری اقبال یوسف، ڈاکٹر محمودالحسن مصطفائی، چوہدری شاہدارائیں اورملک عبدالرشید سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں رہتے ہوئے خریدوفروخت اور دھاندلی کو روکنا محض دیوانے کا خواب ہے، وزیراعظم اپنی بے بسی کا رونا رونے کی بجائے نظام بدلنے اور انتخابی اصلاحات کیلئے عملی اقدامات کیوں نہیں کرتے۔ اگر حکومت پورے خلوص سے دھاندلی اور خریدوفروخت کو روکنا چاہتی ہے تو انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کے انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدآمد کرنا ہوگا۔ پاکستان کے سیاسی نظام کے حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہوچکی ہے۔ موجودہ نظام میں رہتے ہوئے تبدیلی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔
خبر کا کوڈ : 920227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش