QR CodeQR Code

وزیراعظم ملک میں ریاست مدینہ کے احکام نافذ کرنے کے لیے علما و مشائخ سے رہنمائی لیں، خواجہ ندیم مدنی 

8 Mar 2021 00:47

ملتان سے جاری بیان میں پی ایس ٹی ملتان کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے ملکی مفادات کی امید رکھنا سراسر حماقت ہے، جو سیاسی جماعتیں حکومت میں رہتے ہوئے ملکی ترقی میں رہتے ہوئے کام نہ کرسکیں وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر کیسے ملکی نظام کی اصلاح کے لیے حکومت سے تعاون کریں گی؟ 


اسلام ٹائمز۔ اداروں کی مضبوطی کے لیے اصول پسندی بنیادی شرط ہے، حکومت ملک میں انفرادی خواہشات کے بجائے آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے، اسلامی ملک میں اسمبلیوں کے فلور پر اسلامی قوانین کا پاس نہ ہونا انتہائی لمحہ فکریہ ہے، سب سے پہلے حکومتی اراکین کو اسلامی تعلیمات کو روشاس کروانا چاہییے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر خواجہ محمد ندیم مدنی صدیقی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی نظام کی اصلاح اور سلامتی کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ وزیراعظم ملک میں ریاست مدینہ کے احکام نافذ کرنے کے لیے علما و مشائخ سے رہنمائی لیں، سینیٹ میں شفاف انتخابات نہیں ہوسکے تو اس کی جواب دہ بھی حکومت ہی ہے۔ معاشرہ اور ادارے ملکی تعمیرو ترقی کے لیے اپنا صحیح کردار کیوں نہیں ادا کر رہے؟ وزیراعظم سیاست میں بدعنوانی اور پیسے کا عمل دخل ختم کرنے کے لیے سخت قوانین لاگو کریں۔ اپوزیشن سے ملکی مفادات کی امید رکھنا سراسر حماقت ہے۔ جو سیاسی جماعتیں حکومت میں رہتے ہوئے ملکی ترقی میں رہتے ہوئے کام نہ کرسکیں وہ اپوزیشن میں بیٹھ کر کیسے ملکی نظام کی اصلاح کے لیے حکومت سے تعاون کریں گی؟ وزیراعظم پاکستان اپنی آنکھیں کھول کر محب وطن جماعتوں کو ساتھ چلانے پر ترجیح دیں۔ اداروں میں آئین و قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے سے بے شمار ملکی مسائل کا خاتمہ ہوگا۔ امیر و غریب کے لیے الگ الگ قوانین کی وجہ سے معاشرے میں بدامنی، انتہاپسندی اور عدم برداشت جیسی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 920230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920230/وزیراعظم-ملک-میں-ریاست-مدینہ-کے-احکام-نافذ-کرنے-لیے-علما-مشائخ-سے-رہنمائی-لیں-خواجہ-ندیم-مدنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org