QR CodeQR Code

ارکان اسمبلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں، مگر ہم حکومت کے ساتھ ہیں، سرور خان

8 Mar 2021 07:49

نجی ٹی وی سے بات چیت میں غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں ارکان قومی اسمبلی کے ناز نخرے برداشت کرتی تھیں، موجودہ حکومت ایسا نہیں کرتی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عوام بھی ہم سے ناراض ہیں اور ارکان اسمبلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں، مگر ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں ارکان قومی اسمبلی کے ناز نخرے برداشت کرتی تھیں، موجودہ حکومت ایسا نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات کا اب وزیراعظم کو احساس بھی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 920244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920244/ارکان-اسمبلی-کے-بھی-کچھ-تحفظات-ہیں-مگر-ہم-حکومت-ساتھ-سرور-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org