QR CodeQR Code

وزیراعظم عثمان بزدار کی جگہ کسی اور پی ٹی آئی کے بندے کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، طلال چوہدری

8 Mar 2021 08:40

پروگرام کے میزبان کے استفسار پر طلال چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا انہوں نے کہا کہ اگر آفر قائم ہے تو اعتماد کے ووٹ میں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ چودھری برادران کو سادہ نہ سمجھیں۔ انہوں ںے کہا کہ چودھری برادران یا تو خود کو ووٹ دیں گے اور یا پھر عثمان بزدار کو ہی رہنے دیں گے۔ نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں سابق وفاقی وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو۔

طلال چودھری نے کہا کہ دعوے سے کہہ رہا ہوں جن ایم این ایز نے ووٹ دیے ان کا وزیراعظم کو پتہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ فواد چودھری کو یہ بھی پتہ ہے کہ کس نے کون سی پارٹی کا ٹکٹ لیا ہے؟ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد چودھری کو 16 ایم این ایز کے ناموں کا پتہ ہے۔

طلال چودھری نے کہا کہ جن لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا انہوں نے کہا کہ اگر آفر قائم ہے تو اعتماد کے ووٹ میں بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ طلال چودھری نے کہا کہ وزیراعظم عثمان بزدار کی جگہ کسی اور پی ٹی آئی کے بندے کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ چودھری برادران کو اتنا سادہ نہ سمجھیں۔


خبر کا کوڈ: 920250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/920250/وزیراعظم-عثمان-بزدار-کی-جگہ-کسی-اور-پی-ٹی-آئی-کے-بندے-کو-وزیراعلی-نہیں-بنا-سکتے-طلال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org